کراچی (نیوز ڈیسک)ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادر تھیبو نے کہا ہے کہ شہر میں2 گروہ دہشت گرد ی کر رہے ہیں، ایک پولیس کو اور دوسرا کمیونیٹیز کو نشانہ بنا رہا ہے۔ سانحہ صفورا کی تحقیقات میں ہر پہلو کا جائزہ لے رہے ہیں ۔وہ جمعرات کو سانحہ صفورا کی تحقیقات کے لیے قائم کمیٹی کے اجلا س سے قبل میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔غلام قادر تھیبو نے کہا کہ کراچی میں 2 گروہ دہشتگردی کی وارداتیں کررہے ہیں، ایک پولیس افسران کے قتل میں ملوث ہے اوردوسرا کمیونیٹیزکو نشانہ بنارہا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ یہ واضح ہے کہ ڈی ایس پیزکے قتل اوراس واقعے میں 2 الگ الگ گروہ ملوث ہیں۔انہوں نے کہا کہ داعش کا ماضی میں کوئی نیٹ ورک سامنے نہیں آیا،ممکن ہے کوئی نام استعمال کررہاہو،اب تک 4 وارداتوں میں خط ملے ہیں،چاروں کا ملتا جلتا مضمون ہے۔