لاہور ( نیوز ڈیسک) اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ یمن کے حوالے سے متفقہ قرارداد قوم کی ترجمانی ہے ، اچھا ہوا کہ تحریک انصاف کے استعفے منظور نہیں ہوئے ، تحریک انصاف پر تنقید سے حکومت کی سبکی ہوئی۔ لاہور ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے استعفوں سے اگر کسی کو مسئلہ تھا تو تحریک لاتے ، اچھا ہوا کہ تحریک انصاف کے استعفے منظور نہیں کیے گئے۔ متفقہ قرارداد قوم کی ترجمانی ہے ، ظفر علی شاہ کو سینیٹ کا ٹکٹ نہیں ملا ، ان کا سپریم کورٹ جانا بنتا تھا ، تحریک انصاف اپنی شرائط منوا کر اسمبلی میں ا ئی ہے ، ہر ا دمی ان کے استعفے کی بات کر رہا ہے ، ا ٹھ ماہ تک افتخار چودھری کہاں رہے ، انہوں نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن میں محبت یا قربتیں نہیں ہوتیں بلکہ بات اصول کی ہوتی ہے اور جوڈیشل کمیشن سے پیپلز پارٹی کا رجوع کرنا اصولی فیصلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کراچی کے حلقہ 246 میں غیر جانبدار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ظفر علی شاہ کو سینٹ کا ٹکٹ نہیں ملا اس لئے وہ سپریم کورٹ چلے گئے وہ پہلے جنرل مشرف کے خلاف عدالت میں گئے اور انہیں وردی میں رہنے اور ا ئین میں ترمیم کا اختیار دلوا کر واپس ا ئے۔