اسلام آباد (نیوز ڈیسک)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ناصر الملک کی طبیعت سنبھال گئی ہے ،پیر سے باقاعدہ طور پر اپنے فرائض کی ادائیگی کیلئے سپریم کورٹ آئیں گے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز سپریم کورٹ آف پاکستان کے پی آر او نے بتایا کہ ڈاکٹروں نے چیف جسٹس ناصر الملک کو آرام کا مشورہ دیا ہے ان کی طبیعت اب بہتر ہے اور وہ گھر پر آرام کررہے ہیں ،پی آراو کے مطابق چیف جسٹس پیر کے روز اپنے فرائض کی ادائیگی کے لئے سپریم کورٹ آئیں گے۔