اپنے مفاد میں آئینی ترمیم راتوں رات جبکہ عوام کیلیے برسوں نہیں ہوتی، سپریم کورٹ

4  مارچ‬‮  2015
اسلام اباد نیوز ڈیسک)سپریم کورٹ نے قانون کی کتابوں کی غلط اشاعت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کے لیے قواعد وضع کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس ملک کی بدقسمتی ہے کہ حکمرانوں کے پاس اپنے کاموں کے لیے توبہت وقت ہے مگرعوام کے لیے نہیں۔جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں فل بینچ نے قانونی کتب میں غلطیوں کے مقدمے کی سماعت کی۔ سیکریٹری لاکمشین نے عدالت کوبتایا کہ قانونی کتب کی درست اشاعت کیلیے قواعد بنائے جارہے ہیں جس کے بعداشاعتی اداروں کو باقاعدہ لائسنس جاری کیے جائیں گے، غلط اشاعت پرلائسنس منسوخ کردیا جائے گا۔ جسٹس جواد نے کہاکہ کابینہ کو بھیجنے کامطلب ہے کہ کچھ نہیں ہونا، منظوری کا کوئی ٹائم فریم دیں اورکوئی ذمے داریقین دہانی کرائے کہ اتنے دن میں منظور ہوجائے گا ورنہ جب بھی پوچھیں گے کہہ دیاجائے گا کہ وزیراعظم ٹمبکٹوگئے ہیں اس لیے منظوری نہیں ہوسکی۔ عدالت نے جوائنٹ سیکریٹری وزارت قانون کو ہدایت کی کہ اج بدھ کو تحریری طورپر بتائیں کہ مذکورہ رولزکب بنیں گے۔ عدالت نے یہ ہدایت بھی کی جوائنٹ سیکریٹری قانونی کتابوں کی درست اشاعت کانظام بنانے کا ٹائم فریم دیں۔
جسٹس جوادایس خواجہ نے پولیس کے خلاف انفرادی شکایات کے مقدمات اصلاحات کے مقدمے سے الگ کرکے سماعت ایک ہفتے کے لیے ملتوی کردی جبکہ اصلاحات کا مقدمہ 25 مارچ کو سناجائے گا۔ فاضل جج نے ریمارکس دیے کہ لوگوں کا جینا حرام ہوچکا ہے، لوگ دم گھٹنے سے مرنے کے لیے تیارہیں لیکن ملک میں رہنے کے لیے تیارنہیں۔ لوگ کنٹینرمیں دم گھٹنے سے مرجاتے ہیں لیکن پھربھی ہرشخص بھاگنے کو تیارہے۔



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…