اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے وزیر اطلاعات پرویز رشید کے چیلنج کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ درباری رشید اگر سینیٹ کی سیٹ کیلئے رقم لینا ثابت کردیں تو وہ سیاست چھوڑ دیں گے۔تفصیلات کے مطابق پرویز رشید نے عمران خان کو چیلنج کیا تھا کہ وہ اس شخص کا نام بتائیں جس نے انہیں سینیٹ کی سیٹ کیلئے 15 کروڑ کی آفر کی ورنہ وہ اس شخص کا نام بتا دیں جس کو 15 کروڑ سے زیادہ رقم لیکر سینیٹ کا ٹکٹ دیا گیا جس پر عمران خان کاکہنا تھا کی اگر درباری رشید سینیٹ ٹکٹ کیلئے رقم لینا ثابت کر دیں تو وہ سیاست چھو ڑ دیں گے۔تحریک انصاف کے چیئر مین کا کہنا تھا کہ رقم کی پیشکش کرنے والا اچھا آدمی تھا وہ اس کانام نہیں بتائیں گے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی پرویز خٹک نے آصف علی زرداری کو مجھ سے پہلے فون کیا تھا جس میں آصف علی زرداری کو کہا گیا تھا کہ وہ ان کے بندوں کی بولی نہ لگائیں ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں