کراچی (نیوز ڈیسک)اینٹی نارکوٹکس فورس نے ٹول پلازہ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے بس سے 81 کلو چرس برآمد کرلی۔اے این ایف نے ٹول پلازہ کے قریب گلگت سے کراچی آنے والی مسافر بس کی چھت سے دوران تلاشی 81 کلو گرام چرس برآمد کرلی جب کہ کارروائی کے دوران بس ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا تاہم کنڈیکٹر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ دوسری جانب پولیس نے منشیات اسمگلنگ کا مقدمہ درج کرتے ہوئے تفتیش کا دائرہ کار وسیع کردیا۔