اوکاڑہ (نیوز ڈیسک) حویلی لکھا کے چک نمبر 22 گرووالا میں قائم گورنمنٹ مڈل سکول کے ایک ٹیچر اقبال نے دوسری کلاس کے طالبعلم شاہد کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بناکر ہلاک کردیا۔تفصیلات کے مطابق استاد کے تشدد سے زخمی ہونے والے کمسن طالبعلم کو حالت غیر ہونے پر قریبی صحت کے مرکز پر لے جایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکا۔ سکول کے دیگر اساتذہ نے ساتھی ٹیچر اقبال کو بچانے کیلئے شاہد کے والد محمد منیر سے کسی بھی قسم کی سرکاری کارروائی نہ کرنے کی اپیل کی تاہم واقعہ کے بعد علاقہ مکینوں نے شدید احتجاج کیا اور خادم اعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔