اسلام آباد ( نیوزڈیسک ) کراچی میں سپر ہائی وے پر دو گاڑیوں میں تصادم میں 2 افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے ، نادرن بائی پاس سے ایک تشدد زدہ لاش ملی ہے۔ کراچی میں سپر ہائی وے پر انصاری پل کے قریب تیز رفتار ٹرالر نے کار کو ٹرک مار دی جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔ لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ دوسری جانب بلدیہ ٹاﺅن کے علاقے مین نادرن بائی پاس کے قریب ایک لاش ملی ہے۔ پولیس کے مطابق مقتول کو تشدد کرکے قتل کیا گیا۔لاش پوسٹ مارٹم کے لئے عباسی شہید ہسپتال منتقل کردی گئی۔