اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بھکر اور تلہ گنگ میں شدید بارشوں سے دو ٹریفک حادثات میں 6افراد جاں بحق جبکہ 7 زخمی ہوگئے‘ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے قریبی ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کو ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید بارشوں سے پھسلن اور حد نگاہ کم ہوجانے کے باعث دو مختلف حادثات میں چھ افراد جاں بحق ہوگئے بھکر میں ڈیرہ اسماعیل خان روڈ پر ٹرک اور کار میں تصادم کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا دوسرے حادثے میں تلہ گنگ میں میانوالی روڈ پر وین کار سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق جبکہ چار زخمی ہوگئے ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمی افراد کو تلہ گنگ کے سرکاری ہسپتال منتقل کردیا۔