کراچی(نیوزڈیسک) وزیراعلیٰ قائم علی شاہ نے کہاہے کہ سانحہ شکار پور کے اصل حقائق سامنے آ گئے ہیں ،پولیس اور رینجرز سمیت انٹیلی جنس ایجنسیوں نے بھرپور تعاون اور کوشش کے بعد سانحہ شکار پورکے ملزمان کو گرفتار کرلیاہے اور وزیراعلیٰ نے ملزمان کو گرفتارکر نے والے اہلکاروں کے لیے پچاس لاکھ روپے انعام کا اعلان بھی کر دیاہے۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کا کہناتھا کہ شکارپور امام بارگاہ پر حملہ کے لیے حملہ آور کو بلوچستان سے لایا گیاتھا اور حملہ آور خان پو ر میں غلام رسول کے گھر ٹھہرا تھا ،حملہ آور نے باقاعدہ ٹھیلے والا بن کر امام بارگاہ کی ریکی کی تھی ۔قائم علی شاہ نے کہاکہ سانحہ شکار پور حملے کا کیس فوجی عدالت میں بھیجا کر دہشت گردوں کو ان کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا ۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے کراچی سمیت سندھ بھر کی پولیس کی تقرریوں اور تبادلوں پر پابندی عائد کرتے ہوئے کہاہوئے سانحہ شکار پور کے ملزموں کو گرفتار کرنے پر پولیس ،رینجرز اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کی کاوشوںپر پچاس لاکھ روپے کی انعامی رقم کا اعلان کردیا۔
قائم علی شاہ نے سندھ بھر کی پولیس کی تقرریوں اور تبادلوں پر تین ماہ کیلئے پابندی عائدکر دی
28
فروری 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں