کراچی(نیوزڈیسک)ایم کیو ایم کے وفد نے سید سردار احمد کی قیادت میں وزیراعلی سید قائم علی شاہ سے ملاقات کی۔ اس موقع سینیٹ انتخابات اور صوبے کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران سینیٹ انتخابات کے لئے دونوں جماعتوں نے مل کر چلنے پر اتفاق کیا جبکہ ایم کیو ایم کی جانب سے 5 مارچ کو ہونے والے سینیٹ انتخابات کے لئے 4 نام فائنل کرلئے گئے۔متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے جن امیدواروں کے نام فائنل کئے گئے ہیں ان میں جنرل نشست پر خوش بخت شجاعت اور بیرسٹرسیف، ٹیکنوکریٹ کی نشست پر میاں عتیق اور خواتین کی نشست پر نگہت حنا مرزا کا نام فائنل کیا گیا جبکہ جنرل نشست کے ایک امیدوار رضا زیدی نے اپنے کاغذات واپس لے لئے۔