لاہور(نیوزڈیسک) اقبال ٹاؤن میں ٹریفک وارڈن نے شہری شعیب حسن کی گاڑی پرانوکھا چالان کر ڈالا جس کے بعد حکام نے نوٹس لیتے ہو ئے وارڈن کو معطل کردیا۔
مزید پڑھیے: محنت کش کا چالان کرنے کے بعد وارڈ ن نے جرمانہ خود بھرکر مثال قائم کر دی
ٹریفک وارڈن کا کارنامہ کہیں یا انوکھی حرکت،لاہور کے علاقے اقبال ٹاؤن میں وارڈن خرم اور شہری شعیب حسن کے در میان چالان کرنے پرتلخ کلامی ہو ئی جس پر وارڈن نے بر ہم ہو کر شہری شعیب حسن کا نام چالان پر انسان ولد جانور لکھ دیا۔جس پر شہری نے بھی بر ہمی کا اظہار کرتے ہو ئے وارڈن کو تمیز سے بات کر نے کی تنبیہ کی۔
وارڈن اور شہری کے درمیان تلخ کلامی کا سلسلہ بڑھتا گیا جس پروارڈن نے کہا کہ تم انسان ہو پر تمہارا “باپ” جانور ہوگا جس پر شہری مشتعل ہوگیا اور قریب کھڑے لوگوں نے وارڈن کے ناروا سلوک پراظہار بر ہمی کیا جس پرحکام نے نوٹس لیتے ہو ئے وارڈن کو معطل کر دیا۔