اسلام آباد (نیوز ڈیسک) شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ عراق و شام (داعش) کی حمایت میں وال چاکنگ اسلام آباد کے سیکٹر ایچ ایٹ اورآئی نائن میں کی گئی۔ دونوں سیکٹروں میں دیواروں پر داعش کی حمایت اور ابوبکر البغدادی کی حمایت میں بھی نعرے لکھے گئے۔ صورتحال نوٹس میں آنے پر اعلیٰ حکام کی دوڑیں لگ گئیں۔ وال چاکنگ مٹانے کے لئے سی ڈی اے کے عملہ کو فوری طور پر طلب کر لیا گیا۔ سی ڈی اے عملہ نے دونوں سیکٹروں میں وال چاکنگ کو ختم کیا۔ اعلیٰ حکام کی طرف سے متعلقہ تھانے کی سرزنش کرتے ہوئے پٹرولنگ سخت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں