اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی وزیراطلاعات پر ویز رشید نے کہاہے کہ دراصل کرکٹ کی تباہی کے ذمہ دار عمران خان ہیں۔تفصیلات کے مطابق پر ویز رشید کا کہناہے کہ کرکٹ اس وقت تباہ ہوئی جب عمرا ن خان نے کرکٹ کھیلنا چھوڑی تھی۔اس سے قبل تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کرکٹ کی تباہی کا ذمہ دار نواز شریف کو ٹھہرایا تھا کہ انہوں نے نجم سیٹھی کو تحفے میں پی سی بی کی چیئرمین شپ دی تھی جس کے باعث کرکٹ کا یہ حال ہوا۔عمرا ن خان کے اس بیان کے رد عمل میں پرویز رشید کا بیان سامنے آیا جس میں انہوں نے عمران خا ن کو کرکٹ کی تباہی کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔