مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین اپنی سیاسی زندگی اور پاکستانی سیاست کے اتارچڑھاؤ پر مشتمل یاد داشتوں پر بلاگ لکھیں گے۔
ق لیگ میڈیا سیل سے جاری پریس ریلیز کے مطابق چوہدری شجاعت حسین کی یادداشتوں پر مشتمل بلاگ ان کی ویب سائٹ چوہدری شجاعت حسین ڈاٹ کام پر اقساط کی صورت میں شائع ہوگا، ان کے بلاگ کا عنوان ”جھوٹ میں بولتا نہیں اور سچ میں لکھ نہیں سکتا” ہوگا۔