کراچی (نیوزڈیسک)امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے کہا ہے کہ پاک امریکا اقتصادی تعلقات اچھے ہیں ، گزشتہ 7 سال میں امریکی کمپنیوں نے پاکستان میں 1.3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی۔ کراچی میں پاک امریکا بزنس مواقع سے متعلق کانفرنس میں خطاب اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے امریکی سفیر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 7 سال میں امریکی کمپنیوں نے پاکستان میں ایک ارب 30 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں دس سے بارہ مارچ تک ہونیوالی پاک امریکا بزنس کانفرنس میں امریکا کی100 کمپنیاں شرکت کرینگی جس میں زارعت ، ٹیکسٹائل ، فوٹوئیر ، انرجی سے متعلق امریکی تجارتی مندوبین شرکت کریں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ پاک امریکا اقتصادی تعلقات اچھے ہیں۔ پاکستان میں سرمایہ کاری کے مزید مواقع تلاش کر رہے ہیں۔ اس موقع پر وفاقی وزیر تجارت غلام دستگیر نے کہا کہ 2018 تک 1400 میگا واٹ اور 2028 تک دو ہزار میگا واٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہو جائے گی۔