اسلام آباد(نیوز ڈیسک) دہشت گردی کے خاتمے کے لیے وزیر اعلی پنجاب نے اپنا ہیلی کاپٹر انسداد دہشت گردی فورس کے حوالے کر دیا جبکہ دوسرا ہیلی کاپٹر خریدنے کے لئے فنڈز کی منظوری دے دی گئی ہے۔ ۔ دوسری جانب ایک اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان ملک سے دہشت گردی کچلنے کا متفقہ قومی لائحہ عمل ہے۔