کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی میں گینگ وار کارندہ گرفتار کیا گیا ہے، جس نے اپنے دوست کے باپ کو قتل کیا تھا۔ کاﺅنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کراچی میں گینگ وار کارندے کو گرفتار کرلیا گیا، ملزم نے اپنے دوست کے ساتھ مل کر اس کے باپ کو قتل کیا اور لاش گھر کے صحن میں دفن کردی تھی۔ کاﺅنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ نے خفیہ اطلاع پر ملیر میں چھاپہ مارا اور گینگ وار کے کارندے کامران کو گرفتار کرلیا۔ کامران نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے ساتھی عاطف کے ساتھ مل کر اسکے باپ اصغر حسین کو قتل کیا۔ ملزم نے بتایا کہ اس نے مقتول کی لاش کو اسکے بیٹے کے گھر میں ہی دفن کیا تھا۔ سی ٹی ڈی کی ٹیم نے گھر میں چھاپہ مار کر ملزم کی نشاندہی پر کھدائی کرکے لاش بھی برآمد کرلی ہے۔ اصغر حسین کو تین سال قبل قتل کیا گیا تھا۔