اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پنجاب حکومت امن و امان کے قیام کے لیے جدید ترین اقدامات کر رہی ہے۔ فورتھ شیڈول میں شامل افراد کو قانون کی نظروں میں رکھنے لیے جدید ترین طریقہ اختیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ہالی وڈ کی فلموں میں بھی اکثر دکھایا جاتا ہے کہ مخصوص افراد کی کڑی نگرانی کے لیے انہیں چِپس لگا دی جاتی ہیں جس کے بعد ان کی ہر نقل و حرکت قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نظر میں رہتی ہے۔ پنجاب حکومت نے فورتھ شیڈول میں شامل افراد کی مانیٹرنگ کے لیے 5 ہزار چِپس خرید لیں۔ ان افراد کو ہر لمحہ قانون کی نگاہوں میں رکھنے لیے چِپس ان کے پاو¿ں میں لگائی جائیں گی۔ پہلے مرحلے میں سات سو اور دوسرے مرحلے میں آٹھ سو افراد کے پاو¿ں میں چِپس لگائی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق یہ چِپس تین مختلف ممالک سے منگوائی گئی ہیں جن میں امریکا ، ترکی اور سوئٹزرلینڈ شامل ہیں۔ چِپ کی میعاد کم از کم ایک برس زیادہ سے زیادہ تین برس ہے۔