اسلام آباد ( نیوزڈیسک) اسلام آباد، راولپنڈی، خیبر پختونخوا سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ جس سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز اسلام آباد سے شمال کی جانب 92 کلومیٹر تھا۔ رات گئے زلزلے کے جھٹکوں سے شہری خوفزدہ ہو کر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ اسلام آباد اور راولپنڈی کے علاوہ رات گئے آنے والے زلزلے کے جھٹکے پشاور، ایبٹ آباد، مانسہرہ، مالاکنڈ، مظفرآباد، ہری پور، مری، چترال شانگلہ اور گردونواح میں بھی محسوس کئے گئے۔