اسلام آباد (نیوز ڈیسک) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کی تباہی انکا مقدر بن چکی ہے، دہشتگردی کا جلد مکمل خاتمہ کر دیا جائے گا، دہشتگردی کے خاتمے کے بعد اس خطے کا مستبقل بہت تابناک ہوگا،ہمیں مل جل کر دہشتگردی کا خاتمہ کرنا ہے، پاکستان کرغستان کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کا خواہاں ہے، پاکستان کرغستان کے ساتھ اپنے دوستانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔جمعرات کو صدر مملکت ممنون حسین سے کرغستان کے وزیر خارجہ عبدی دائف ایرلان بیکیشووچ نے ملاقات کی ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدرمملکت نے کہا کہ پاکستان کرغستان کے ساتھ اپنے دوستانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ پاکستان کرغستان کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کا خواہاں ہے۔انہوں نے کہا کہ اس خطے میں جو جنگیں مسلط کی گئیں اس کی وجہ سے دہشت گردی کو فروغ ملا۔ دہشتگردوں کی تباہی انکا مقدر بن چکی ہے۔ دہشتگردی کا جلد مکمل خاتمہ کر دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کے بعد اس خطے کا مستبقل بہت تابناک ہوگا۔ ہمیں مل جل کر دہشتگردی کا خاتمہ کرنا ہے۔