اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان اور کویت کے درمیان نیلم جہلم منصوبے کی تکمیل کا معاہدہ طے پا گیا، کویت نیلم جہلم کےلئے 3ارب 20کروڑ روپے قرض دے گا۔ جمعرات کو تقریب کے دوران وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور کویتی سفیر نواف عبدالعزیز نے تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن سلیم سیٹھی نے معاہدے پر پاکستان کی طرف سے دستخط کئے جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل کویت فنڈز حماد العمر نے اپنے ملک کی نمائندگی کرتے ہوئے معاہدے پر دستخط کئے۔ معاہدے کے تحت کویت نیلم جہلم منصوبے کےلئے 3ارب 20کروڑ روپے قرض دے گا، نیلم جہلم منصوبے کی تکمیل سے 969میگا واٹ بجلی حاصل ہو گی۔