اسلام آباد(نیوز ڈیسک)کراچی میں گلشن اقبال کی جھگیوں میں آگ لگ گئی ۔آگ لگنے کی وجوہات سامنے نہ آسکیں ۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق 6جھگیوں کو آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا اور اب تک 2افراد واقعے میں زخمی ہوگئے جنہیں ابتدائی طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے ۔امدادی ٹیمیں آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں