لاہور(نیوز ڈیسک) سیشن عدالت نے قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر معین خان کے خلاف جوئے کا مقدمہ درج کرانے کے لئے درخواست منظور کرلی۔ لاہور کی سیشن عدالت میں شہری کی جانب سے قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر معین خان کے خلاف جوئے کا مقدمہ درج کرانے کی درخواست دائر کی گئی جس میں موقف اختیار کیا کہ معین خان نے کسینو میں جوا کھیل کر قوم کو بدنام کیا جبکہ جوا کھیلنے کے باعث قومی ٹیم کو ویسٹ انڈیز کے خلاف شکست کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ عدالت نے شہری کی درخواست منظور کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ اسلام پورہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ایک ہفتے میں جواب طلب کرلیا۔