جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

18 آدمیوں نے ملک فتح کرلیا

datetime 9  اکتوبر‬‮  2018 |

محمد بن بختیار کے کارنامے افسانوں سے بھی زیادہ عجیب ہیں۔ یہ ایک معمولی آدمی تھا۔ پہلے اْس نے غزنی میں سپاہی بھرتی ہونے کی کوشش کی ، مگر کامیاب نہ ہوا۔ پھر دہلی پہنچا۔ یہاں بھی اسے کوئی جگہ نہ مل سکی تو بدایوں کی طرف چلا گیا اسلامی حکومت کی مشرقی سرحد پر تھوڑی سی زمین مل گئی اور اْس نے اپنے طور پر کچھ سوار بھرتی کر لیے۔1197ء میں دو سواروں کو لے کر ہلہ بول دیااور تھوڑے ہی دنوں میں پورے علاقے پر قابص ہو گیا قطب الدین اْس زمانے میں بادشاہ نہ تھا بلکہ سلطان

محمود غوری کی جانب سے نائب السطنت تھا۔اْسے محمد بن بختیار کے اس کارنامے کا علم ہوا تو اعلٰی درجے کا خلعت عطاکیا اور اْس کو فتح کیا ہوئے علاقے کا حاکم بنا دیا۔ اب محمد بن بختیار کو اپنی مردانگی کے جوہر دکھانے کا پورا موقع مل گیا اس نے ایک فوج تیار کی اور بنگال کے راجا رائے لکشمن سین کی راج دہانی ندیا کا رْخ کیا۔ اس کی شہرت پہلے ہی دوردور پھیلی ہوئی تھی۔ نِکلا تو اس تیزی سے نکلا کے ساری فوج پیچھے رہ گئی۔ صرف اٹھارہ آدمی ساتھ تھے۔ اسی طرح وہ شہر میں راجا کے قلعے کے دروازے پر پہنچ گیا۔پہنچتے ہی پہرہ داروں پر حملہ کر دیا۔اور فوج کا انتظار نہ کیا ، اسے یقین تھا کہ ساتھیوں کی تھوڑی تعداد کا خیال کوئی نہ کرے گا سب یہی سمجھیں گے کہ بہت بڑی فوج لے کر آیا ہے بیباکانہ لڑ رہا ہےاس کا یہ خیال بالکل دْرست نکلا۔راجا اْس وقت کھانا کھا رہا تھا۔ باہر سے لوگوں کی چیخ و پکار کان تک پہنچی تو حواس باختہ ہو گیا اور ننگے پاؤں بھاگا اور سْنار گاؤں میں پہنچ کر دم لیا جو کسی زمانے میں ایک بڑا شہر ہوا کرتاتھا اور اب بھی خاصہ مشہور ہے۔ ڈھاکہ سے کوئی تیرہ کلو میٹر کے فاصلے پر ہوگا۔ پہلے قدم پر شکست کے بعد راجا کہ لیے کہیں جم کر لڑنے میں کیا صورت تھی۔ تھوڑے ہی دنوں میں محمد بن بختیار بہار کی طرح پورے بنگال پر قابض ہوگیا اور اپنے کارناموں کی ایسی یادگار چھوڑگیا جو بڑے آدمیوں میں سے بہت تھوڑے انجام دے سکے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…