جمعہ‬‮ ، 11 اپریل‬‮ 2025 

ویک اینڈ پر موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے سیاحوں کو پیشگی مطلع کردیا

datetime 9  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، کراچی،لاہور (اے پی پی،این این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت پنجاب اور ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا۔

پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدید دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی بلو چستان اور بالائی علاقوں میں شدید سردرہا جبکہ بالائی خیبرپختونخوا ، کشمیر اور خطہ پوٹھوہار میں چند مقامات پر بارش ہوئی اورمالم جبہ میں2 انچ برفباری ریکارڈ کی گئی۔سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا، مالم جبہ6، دیر 4، بالاکوٹ 2، کاکول ،سیدو شریف ایک اور کشمیر، مظفرآباد میںایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔رپورٹ کے مطابق کم سے کم درجہ حرارت، قلات،زیارت ،لہہ منفی 12، گوپس منفی 11، کوئٹہ منفی10 ، کالام ،بگروٹ منفی 9،استور ،ہنزہ ، دالبندین ، پشین منفی 8،مستونگ ، مالم جبہ، سکردو اورپاراچنار میں منفی7 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔دوسری جانب کراچی میں سائبیرین ہوائوں کے چلنے کی وجہ سے موسم سرد ہو گیا،ہفتہ کوشہر میں کم سے کم درجہ حرارت 5.8ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہرِ

قائد میں آئندہ24گھنٹوں کے دوران سائبرین ہوائوں کی رفتار تیز ہوسکتی ہے، ہوائیں 45 سے 54 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتی ہیں۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق شہرِقائد میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک، سرد رہنے اور مزید ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

کراچی میں اس وقت شمال مشرق سے ہوائیں 14 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں جن میں نمی کا تناسب 25 فیصد ہے۔علاوہ ازیں پنجاب اور سندھ کے میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں آگئے ،حد نگاہ کم ہونے پر پنجاب میں موٹر وے کے بیشتر سیکشنز بند کردیئے گئے ہیں۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق کہ ایم 3 لاہور سے عبد الحکیم تک ، ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے شام کوٹ تک دھند کی وجہ سے بند کیا گیا اس کے علاوہ ملتان سے خانیوال موٹروے اور ایم 5 ملتان سیرحیم یارخان تک موٹروے کو شدید دھند کے باعث بند کیا گیاترجمان موٹروے پولیس کے

مطابق قومی شاہراہ پر لاہور ، پتوکی، اوکاڑہ ، ساہیوال ،چیچہ وطنی، میاں چنوں، خانیوال ، ملتان میں شدید دھند رہی جبکہ قومی شاہراہ پر بستی ملوک ،بہاولپور ،اور لودھراں میں بھی دھندچھائی رہی۔مسافر خانہ، احمد پور شرقیہ، چنی گوٹھ ، ٹرنڈہ محمد پناہ، میاں، اقبال آباد،رحیم یار خان، صادق آباد میں بھی شدید دھند رہی۔ترجمان موٹروے کے مطابق قومی شاہراہ پران علاقوں میں حدنگاہ 20 میٹر ہے۔

موضوعات:



کالم



یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی


عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…