سردی کی لہر برقرار، پارہ منفی 12 تک گرگیا، لوگ گھروں میں محصور پانی کی پائپ لائنیں جم کر پھٹ گئیں، پانی کی سپلائی معطل، گیس مکمل غائب بجلی کی آنکھ مچولی جاری، عوام کو شدید مشکلات کا سامنا

30  دسمبر‬‮  2020

قلات (آن لائن )قلات میں سردی کی لہر برقرار، پارہ منفی 12 تک گرگیا، خون جمادینے والی سردی میں لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے۔ پانی کی پائپ لائنیں جم کر پھٹ گئیں۔ پانی کی سپلائی معطل، گیس پریشر کی مکمل غائب، بجلی کی آنکھ مچولی جاری، عوام کو شدید مشکلات کا سامنا، تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات قلات کے انچارج شیر احمد مینگل کیمطابق گزشتہ

چوبیس گھنٹوں کے دوران درجہ حرارت منفی بارہ ریکارڈ کیا گیا۔عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ ایک طرف یخ بستہ ہواوں کی وجہ سے لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں۔ کئی عرصوں سے گیس پریشر کی بدستور مکمل بندش جاری ہے جس سے گھریلو صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ خواتین کو امور خانہ داری میں بھی شدید دشواریوں کا سامنا ہے۔ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ و ٹرپنگ سے بھی مشکلات کا سامنا ہے۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہیکہ یہاں کے شہری ضروریات زندگی و خصوصا سردی سے بچاو و اپنی زندگیاں بچانے کیلئے گیس استعمال کرتے ہیں۔ قلات میں گیس پریشر کی بحالی کیلئے یہاں کے منتخب عوامی نمائندوں کی جانب سے کی گئی کوششیں بھی بے سود ثابت ہوئی۔ مہنگائی کے باعث شہری ایل پی جی گیس، سوختی لکڑیاں خریدنے سے قاصر ہیں۔ عوامی حلقوں نے چیف جسٹس آف پاکستان، وفاقی محتسب اعلی و دیگر ذمہ داران سے گیس بندش کی نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…