اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک کے بیشتر علاقے اگلے چند روز کے دوران خشک اور سرد ہواووں کے زیر اثررہیں گے۔آج بروز بدھ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا جبکہ بالائی خیبر پختونخوا،شمالی بلوچستان، کشمیراور گلگت بلتستان میں شدید سرد ی کے ڈیرے رہے ،تاہم پنجاب کے مید ا نی علا قوں اور بالائی سندھ میں دھند رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق
جمعرات کے روزملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔تاہم بالائی خیبر پختونخوا،شمالی بلوچستان، کشمیراور گلگت بلتستان میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔پنجاب کے مید ا نی علا قوں اور بالائی سندھ میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔تاہم جمعہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا ۔ اس دوران پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح/رات کے اوقات میں شدیددھند چھائےرہنے کا امکان ہے۔رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا ۔ اس دوران پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح/رات کے اوقات میں شدیددھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔جبکہ اتوار کوملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا ۔ اس دوران شمال مشر قی پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح/رات کے اوقات میں شدیددھند چھاۓ رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بروز سوموار کو خیبر پختونخوا، بالائی اور وسطی پنجاب اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ منگل کے روز اسلام ٓاباد، بالائی خیبر پختونخوا، بالائی اور وسطی پنجاب ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا ۔