ہفتہ اور اتوار کوان علاقوں برفباری اور بارشیں  ہونگی ، محکمہ موسمیات نے فہرست جاری کر دی

25  دسمبر‬‮  2020

اسلام آباد( آن لائن ) ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں آج اور کل اتوار کو بارش اور برف باری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔مغربی ہوائوں کا سلسلہ رات کو مغربی علاقوں میں داخل ہوگا جو اتوار کے روز بالائی اور وسطی علاقوں تک پھیل جائے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کی شام سے اتوار کے دوران کوئٹہ ، ڑوب ،زیارت، بارکھان اور قلعہ سیف اللہ میں بارش اورپہاڑوں پر

برف باری کی توقع ہے۔ہفتے سے پیر کی صبح تک گلگت بلتستان ، کشمیر ،چترال ، دیر ، سوات ، شانگلہ ، بونیر ، کوہستان ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، کوہاٹ، پشاور، کرم، بنوں ، وزیرستان ، ڈیرہ اسماعیل خان، سرگودھا، میانوالی، خوشاب، گوجرانوالہ، لاہور، جھنگ، سیالکوٹ، اسلام آباد اور خطہ پوٹھوہار میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ کل اتوار کے روز ساہیوال، اوکاڑہ، ملتان ، ڈیرہ غازی خان، ٹوبہ ٹیک سنگھ، فیصل آباد، بھکر اور لیہ میں بھی ہلکی بارش کا امکان ہے۔ مری ،گلیات ، دیر،سوات،کوہستان، شانگلہ، مانسہرہ، استور،ہنزہ،نیلم ویلی، باغ، راولاکوٹ میں بھی کافی برفباری کی توقع ہے۔بارش کے اس سلسلے کے بعد ملک کے میدانی علاقوں میں دھند پڑنے جبکہ خطہ پوٹھوہار اور اس سے ملحقہ علاقوں میں کہر پڑنے کی توقع ہے جبکہ ملک کے بالائی علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…