اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )بری ہوائیں ملک کے بالائی حصوں کو متاثر کر رہی ہیں۔آج بروز بدھ کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہا ۔ اس دوران پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات کے اوقات میں شدیددھند بھی چھائی رہی ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بروز جمعرات کو ملک کے بیشتر علاقوں میں
موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا ۔ اس دوران پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح اور رات کے اوقات میں شدیددھند چھاۓ رہنے کاامکانات ہیں ۔ جمعہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ جبکہ شمالی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہےگا۔ تاہم پنجاب کے بعض میدانی علاقوں اور سندھ کے بالائی علاقوں میں صبح اور شام کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔ تاہم بالائی خیبرپختونخوااورگلگت بلتستان میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پربرفباری کی توقع ہے۔ رپورٹ کے مطابق ہفتہ کے روز بالائی خیبرپختونخوااورگلگت بلتستان میں بارش اور پہاڑوں پربرفباری کی توقع جبکہ شمالی بلوچستان میں چند مقا مات پر بارش کا امکان۔تاہم ملک کے دیگر علاقوں مییں موسم سرد اور خشک رہے گا۔پنجاب کے بعض میدانی علاقوں اور سندھ کے بالائی علاقوں میں صبح اور شام کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکانات ہیں ۔ اتوار کو خطہ پوٹھوار، خیبرپختونخوا، کشمیراورگلگت بلتستان میں بارش اور پہاڑوں پربرفباری کی توقع جبکہ بالائی پنجاب اور شمالی بلوچستان میں چند مقا مات پر بارش کا امکان ہے ۔تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔پنجاب کے بعض میدانی علاقوں اور سندھ کے بالائی علاقوں میں صبح اور شام کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔ جبکہ سوموار کے روز خطہ پوٹھوار، بالائی خیبرپختونخوا،گلگت بلتستان، بالائی پنجاب اورکشمیر میں بارش اور پہاڑوں پربرفباری کی توقع ہے۔ تاہم ملک کے دیگر علاقوں مییں موسم سرد اور خشک رہے گا۔پنجاب کے بعض میدانی علاقوں اور سندھ کے بالائی علاقوں میں صبح اور شام کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔29دسمبر بروز منگل کے دن ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا ۔ اس دوران پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات کے اوقات میں شدیددھند چھاۓ رہنے کا امکان ہے۔