لاہور( این این آئی) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ دسمبر سے فروری تک ملک میں معمول سے کم بارشیں ہوں گی۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے میدانی علاقوں میں دھند کا سلسلہ جنوری میں بھی جاری رہے گا جبکہ درجہ حرارت بھی معمول سے کم رہے گا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ زیادہ دھند پڑنے سے فصلوں کی افزائش اور نقل وحمل متاثر ہوگی، شدید سردی کے دنوں میں ایندھن کی طلب بڑھ جائیگی جب کہ وسط جنوری تک زیادہ اوس پڑنے سے پھلوں اور سبزیوں کی کاشت اور افزائش بھی متاثر ہوگی۔