جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سپریم کورٹ فیصلہ،تحریک انصاف کو قومی وصوبائی اسمبلیوں کی65 نشستیں ملنے کا امکان

datetime 12  جولائی  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد تحریک انصاف کو قومی وصوبائی اسمبلیوں کی 77متنازعہ نشستوں میں سے65سیٹیں ملنے کے امکانات روشن ہو گئے۔سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن کی جانب سے تقسیم کی گئی مجموعی طور پر 77نشستیں متنازع قرار پائیں جس میں سے قومی اسمبلی کی 22اور صوبائی اسمبلیوں کی 55نشستیں ہیں، خواتین کی کل 60سیٹوں میں سے 20، 3اقلیتی نشستیں، پنجاب اسمبلی سے 27اور خبیر پختونخوا اسمبلی سے 13اور تین اقلیتی نشستیں، سندھ اسمبلی سے2 نشستیں ملنے کی راہ ہموار ہو گئی۔قومی اسمبلی میں اس سے قبل خواتین کی کل 60مخصوص نشستوں میں سے الیکشن کمیشن نے 40نشستیں مختلف سیاسی جماعتوں میں بانٹی تھیں، ان میں سے پنجاب سے 32میں سے 20، خیبرپختونخوا میں 10، سندھ کی تمام 14نشستیں اور بلوچستان کی چار نشستیں شامل تھیں، اسی طرح قومی اسمبلی میں اقلیتوں کی مخصوص 10میں سات نشستیں الاٹ کر دی گئی تھیں جبکہ تین باقی تھیں۔

الیکشن کمیشن نے بعدازاں قومی اسمبلی کی بچ جانے والی یہ 23مخصوص نشستوں میں سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کو16، پاکستان پیپلز پارٹی 5جبکہ متحدہ قومی موومنٹ اور جمعیت علمائے اسلام کو ایک، ایک مزید نشست دی تھی۔سپریم کورٹ کے پانچ آٹھ کے بھاری اکثریت کے فیصلہ کے بعد پاکستان تحریک انصاف کو خواتین کی مخصوص نشستوں میں سے 20 نشستیں اور 3اقلیتوں کی نشستیں ملنے کی توقع کی جارہی ہے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعدپنجاب میں تحریک انصاف کو مزید 27 نشستیں ملنے کاامکان ہے، پنجاب اسمبلی کا ایوان 371ممبران پر مشتمل ہے۔پنجاب اسمبلی میں 297اراکین جنرل نشستوں پر منتخب ہو تے ہیں، خواتین کی مجموعی طور پر 66مخصوص نشستیں ہیں جبکہ اقلیتی اٹھ نشستیں ہیں تحریک انصاف کے پنجاب اسمبلی میں 108ارکان ہیں تحریک انصاف کو پنجاب اسمبلی میں خواتین کی 24 اور 3اقلیتی نشستیں مل سکتی ہیں اور تین اقلیتی نشستیں پنجاب اسمبلی میں ملنے کاامکان ہے۔

قومی اسمبلی میں خیبر پختونخوا سے کل نشستیں 45ہیں جن میں 21خواتین اور چار اقلیتی مخصوص نشستیں معطل ہیں، یہاں پاکستان تحریک انصاف کو 10نشستیں اور 3اقلیتی نشستیں ملنے کا امکان ہے۔سندھ اسمبلی میں مجموعی دوخواتین کی مخصوص نشستیں اور ایک اقلیتی نشست معطل ہے جس میں تحریک انصاف کو 2نشستیں ملنے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے حکم کے بعد قومی وصوبائی اسمبلیوں کی 77متنازع مخصوص نشستوں کو معطل کر دیا تھا۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…