جمعرات‬‮ ، 26 مارچ‬‮ 2026 

امریکا نے چین سے روابط پر ویزا پابندیاں عائد کر دیں

datetime 5  ستمبر‬‮  2025 |

واشنگٹن/بیجنگ (این این آئی)امریکا نے چین سے روابط پر بعض امریکی شہریوں پر ویزا پابندیاں عائد کردیں۔امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ چینی کمیونسٹ پارٹی کی نمائندگی کرنے والے امریکی ویزے کے اہل نہیں۔روبیو نے کہا کہ چینی مفادات کیلئے کام کرنے والوں کو امریکا میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔واضح رہے کہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دوسری جنگ عظیم میں چین کی جاپان پر فتح کی یادگاری تقریب میں روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن اور شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کی شرکت پر چین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ چین کو امریکا کے خلاف سازش کرتے ہوئے پیوٹن اور کم جونگ ان کو میری نیک خواہشات پہنچائیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا چین کے صدر اچھے دوست ہیں، انہیں بیرونی حملہ آور کو شکست دینے میں امریکی مدد کا اعتراف کرنا چاہیے تھا۔دوسری جانب چین نے امریکی صدر کی جانب سے سازش کا الزام مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوسری جنگ عظیم کی یادگاری تقریب میں روس اور شمالی کوریا کے رہنمائوں کو بلانا امریکا کے خلاف سازش نہیں ہے۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…