شعبہ صحافت میں غیر معمولی خدمات کے اعتراف میں جاوید چوہدری کو ستارہ امتیاز سے نواز دیا گیا

  جمعرات‬‮ 23 مارچ‬‮ 2023  |  16:49

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)شعبہ صحافت میں غیر معمولی خدمات کے اعتراف میں جاوید چوہدری کو ستارہ امتیاز سے نواز دیا گیا، تفصیلات کے مطابق ایوان صدر میں قومی اعزازات سے نوازنے کی پروقار تقریب منعقد ہوئی ، جس میں سینئر صحافی ، کالم نگار اور اینکرپرسن محمد جاوید چوہدری کوشعبہ صحافت میں غیر معمولی خدمات کے اعتراف میں ستارہ امتیاز سے نوازا گیا، محمد جاوید چوہدری نے صحافت کا آغاز بطور سب ایڈیٹر روزنامہ نوائے وقت لاہور سے کیا۔آپ نے 1996میں روزنامہ خبریں اور روزنامہ امت سے زیرو پوائنٹ کے نام سے کالم لکھنے کا آغاز کیا۔بعد ازاں 2008میں نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز سے پروگرام آج تک شروع کیا جو اس وقت بھی نشر ہورہا ہے ۔آپ آٹھ کتابوں کے مصنف بھی ہیں۔

موضوعات:

زیرو پوائنٹ

لمبی زندگی اور طویل اقتدار کا فارمولہ

ہندوستان پہنچ کرانگریز کے پاس دو آپشن تھے‘ یہ چالیس کروڑ لوگوں کو انگریزی سکھاتے‘ لوگوں کی زبان میںلوگوں سے کمیونی کیشن کرتے اور آقا اور غلام کا فرق مٹ جاتا یا پھر انگریز ہندوستانی زبان سیکھ لیتے‘ یہ مقامی لوگوں سے مقامی زبان میں گفتگو کرتے‘ دوسرا آپشن آسان تھا‘ انگریزوں نے مقامی زبان سیکھنے کا فیصلہ کیا‘ فیصلہ ....مزید پڑھئے‎