منگل‬‮ ، 21 اکتوبر‬‮ 2025 

این اے 249 ضمنی انتخاب ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے دوران 10 پولنگ سٹیشنز میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے کتنے ووٹ مسترد ہوئے؟پتہ چل گیا

datetime 6  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ، آن لائن)این اے 249ضمنی انتخابات میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے دوران 10 پولنگ اسٹیشنز کے 10 بیگز کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی مکمل ہو گئی، اس دوران عبدالقادر مندوخیل کے 6 جبکہ مفتاح اسماعیل کے 2 ووٹ مسترد ہوئے ہیں۔دوسری جانب پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے الیکشن کمیشن میں قومی اسمبلی کے حلقہ

این اے 249 کراچی میں ہونے والے ضمنی انتخاب کو کالعدم قرار دینے کی درخواست دائر کر دی۔پی ٹی آئی نے استدعا کی ہے کہ دھاندلی کی وجہ سے ضمنی الیکشن کالعدم قرار دیا جائے، الیکشن سے پہلے این اے 249 کراچی سے 17 ہزار ووٹ دیگر شہروں کو منتقل کیئے گئے۔پی ٹی آئی نے موقف اپنایا ہے کہ من پسند افسران کو محکمہ تعلیم سے پریذائڈنگ افسر بنا کر لایا گیا، پیپلزپارٹی نے اپنے امیدوار کو جتوانے کیلئے ترقیاتی منصوبے شروع کیئے۔پی ٹی آئی کی درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ این اے 249 کے کئی پونگ اسٹیشنز پر فارم 45 پولنگ ایجنٹس کو نہیں دیئے گئے۔پاکستان تحریکِ انصاف نے اپنی درخواست میں استدعا کی ہے کہ الیکشن کمیشن این اے 249 کراچی کا ضمنی انتخاب کالعدم قرار دے۔علاوہ ازیں پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل نے کہا کہ حلقہ این اے 249کے ضمنی انتخاب کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے عمل کامیں اکیلا بائیکاٹ نہیں کر رہا ، باقی جماعتیں بھی باہر نکل کر آگئی ہیں ،صرف

پاکستان پیپلزپارٹی آر او کے پاس بیٹھی ہے، یہ کیا ہٹلر کا جرمنی ہے؟ ہم الیکشن کمیشن میں جائیں گے۔۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ جو فارم 45ملے تھے ان میں سے 167پر دستخط نہیں تھے ،صبح بھی ریٹرننگ آفیسر ( آر او)نے کہا کہ فارم 46نہیں دیں گے ، غیر استعمال شدہ بیلٹ گننے نہیں دیے جا رہے ، آر او کہہ رہا ہے کہ صرف فارم 45

کی بنیاد پر گنتی کر لیں۔جب پہلا بیگ کھلا تو سیل نہیں تھا،ہمیں کہا گیا کہ سیل گر گئی ہو گی۔ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ اگر شکست ہوئی تو ہزار بار تسلیم کروں گا ، جا کر ہار پہنا ئوں گا۔ الیکشن کمیشن کے پاس جائیں گے، کہیں گے کہ دوبارہ گنتی پر جو مذاق ہو رہا ہے اسے رکوائیں۔انہوں نے کہا کہ ووٹ کی عزت کی بات کر رہے ہیں تو ووٹ گننا لازمی ہے، میری شکایت آر او سے ہے، پیپلز پارٹی سے نہیں، آر او نے کہا کہ فارم 46 نہیں دیں گے جو خلافِ قانون بات ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…