پاکستان کی تاریخ میں دوسری بار کوئی وزیر اعظم ایوان سے اعتماد کا ووٹ لے رہا ہے، پہلی دفعہ ایوان سے اعتماد کا ووٹ کس نے لیا تھا ؟ جانئے 

6  مارچ‬‮  2021

لاہور( این این آئی) پاکستان کی تاریخ میں دوسری بار کوئی وزیر اعظم ایوان سے اعتماد کا ووٹ لے رہا ہے ،سابق وزیراعظم محمد نواز شریف سے سپریم کورٹ سے حکومت کی بحالی کے بعد 27 مئی 1993 کو ایوان سے رجوع کیا اور انہیں 200کے ایوان سے 123ووٹ ملے تھے۔

بی بی سی کے مطابق1993ء میں اس وقت کے صدر غلام اسحاق خان نے نواز شریف کی حکومت کو برطرف کیا تھا تاہم عدالت عظمیٰ نے حکومت کو بحال کردیا تھا اور اگلے روز نواز شریف نے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لیاتھا ۔ یہ کارروائی قومی اسمبلی کے ضابطہ 285 کے تحت ہوئی تھی جس میں ہاتھ کھڑے کر کے اعتماد کا ووٹ دیا گیا۔نواز شریف کو 200کے ایوان سے 123ووٹ ملے تھے ۔نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان آئین کی دفعہ 91 شق 7 کے تحت اعتماد کا ووٹ لے رہے ہیں، اگر وزیر اعظم کامیاب ہوتے ہیں تو پھر چھ ماہ تک کوئی تحریک عدم اعتمادنہیں آ سکتی۔ اگر حکومت 175کے تحت قرارداد لاتی تو پھر کوئی چیز ہونا تھی لیکن آئین کی دفعہ91شق 7کے تحت وزیر اعظم کی کامیابی کی صورت میں چھ ماہ تک کوئی تحریک عدم اعتماد نہیں آسکے گی۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…