اسلام آباد (این این آئی) ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دور ان کورنا وائرس سے متاثرمزید 39مریض چل سے،3499نئے کیسز سامنے آگئے۔ این سی اوسی کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 499 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوئے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 42
ہزار 904 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 6 ہزار 810 ہوگئی۔این سی او سی کے مطابق کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد 8 ہزار 205 ہو گئی، صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 3 لاکھ 46 ہزار 951 ہے، سندھ میں مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 77 ہزار 625 ہوگئی۔این سی اوسی کے مطابق پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 21 ہزار 83 ہو گئی، خیبرپختونخواہ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 47 ہزار 919 ہے، اسلام ا?باد میں 31 ہزار 165 اور بلوچستان میں 17 ہزار 268 ہے۔دریں اثنااین سی اوسی نے کہا ہے کہ ملک میں مثبت کیسز کا تناسب 8.16 فیصد ہے۔ جمعرات کو وفاقی وزیر اسد عمر کی سربراہی میں این سی او سی کا اجلاس ہوا جس میں ملک میں مثبت کیسز کا تناسب 8.16 فیصد ہے۔ این سی او سی کے مطابق مثبت کیسز کا تناسب کراچی میں 20 12. فیصد ہے،حیدر آباد میں 18.43 فیصد ہے،ایبٹ آباد میں کیسز کی شرح 14.53 فیصد ہے۔ این سی اوسی کے مطابق ملک میں 2 ہزار 469 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے،تشویشناک مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے،آزاد کشمیر میں کیسز کی شرح سب سے زیادہ 11.9 فیصد ہے،صوبوں میں کیسز کے تناسب سندھ 14.1 فیصد کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے،بلوچستان میں کیسز کا تناسب 12.5 فیصد، اسلام آباد 6.6 فیصد ہے،خیبرپختونخوا میں کیسز کی شرح 5.6 فیصد، پنجاب 4.2 فیصد ہے۔