بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

بھارت کے خطرناک منصوبے کی اطلاع کس نے دی؟ اس بار کسی ابھے نندن کو چائے نہیں پلائی جائے گی، وزیراعظم، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کی ملاقات میں انتہائی اہم فیصلے

datetime 21  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف صحافی و تجزیہ کار صابر شاکر نے اپنے یو ٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتہائی اہم ترین خبر شیئر کرنے جارہا ہوں یہ خبر اس طریقے سے میڈیا میں نہیں آئی، ہائی لائٹ نہیں کی گئی، دانستہ نہیں کی گئی، وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف، آئی ایس آئی چیف، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، اسد عمرکی انتہائی اہم ملاقات، آئی ایس آئی چیف کی تواتر کے ساتھ وزیراعظم سے ملاقات ہو رہی ہے،

اس کے علاوہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف کمیٹی نے بھی وزیراعظم سے ملاقات کی ہے۔ سینئر تجزیہ کار نے اندر کی بات بتاتے ہوئے کہا کہ بھارت کے جعلی فلیگ آپریشن کے ارادے سے دوست ملک نے پاکستان آگاہ کیا، پاکستان کو پہلے ہی انٹیلی جنس سے اطلاعات موصول ہو چکی تھیں، جس کے بعد وزیراعظم عمران خان نے اس حوالے سے ٹویٹ بھی کیا۔ صابر شاکر نے آرمی چیف اور وزیراعظم کی ملاقات بارے کہا کہ متوقع جعلی فلیگ آپریشن کو زیربحث لایا گیا اور بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کا فیصلہ کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ اس اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اس بار کسی ابھے نندن کو چائے نہیں پلائی جائے گی، پاکستان کی طرف سے بہت سخت جواب دیا جائے گا۔وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹوئٹس میں کہا کہ بھارت کے 9 لاکھ عسکری اہلکار کشمیریوں پر ستم ڈھا رہے ہیں، کل ان قابض فوجیوں نے سری نگر میں 15 گھر نذر آتش کر دیے، ہندوتوا پر ایمان رکھنے والی قابض مودی سرکار چوتھے جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آبادی کا تناسب بدلنے کے ساتھ مقبوضہ کشمیر میں جنگی جرائم کی مرتکب ہے، وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں مزید کہا کہ میں دوبارہ دہرا رہا ہوں کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری قتل عام سے دنیا کی توجہ ہٹانے کے لئے بھارت کی جانب سے ایک جعلی کارروائی (فالس فلیگ آپریشن) کے امکانات نہایت روشن اور واضح ہیں۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…