اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم عمران خان سے ممتاز عالم دین مولانا طارق جمیل نے ملاقات کی جس میں پھیلنے والی عالمی وبا کورونا وائرس کی روک تھام سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ پیر کووزیراعظم عمران خان نے وزیر اعظم ہائوس میں مولانا طارق جمیل سے ملاقات کے دوران ملک میں پھیلنے والی عالمی وبا کورونا وائرس کی روک تھام سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔وزیراعظم عمران خان کی جانب سے
مولانا طارق جمیل سے کورونا وائرس کے خاتمے کے لیے خصوصی دعائوں کی درخواست کی گئی۔ملاقات کے دوران وزیراعظم عمران خان کی کورونا کے باعث مذہبی امور محدود کرنے کے لیے مولانا طارق جمیل سے کردار ادا کرنے کی بھی درخواست کی گئی جس پر مولانا طارق جمیل نے وزیر اعظم عمران خان کو یقین دلایا کہ وہ کورونا وائرس سے بچائو اور اس کے پھیلائوکو روکنے کے لیے دیگر علما کرام سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔