جمعرات‬‮ ، 16 اپریل‬‮ 2026 

افتخار چوہدری نے نواز شریف کو ایسی کیا دھمکی دیدی تھی کہ وہ گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہوئے اور سابق وزیراعظم نے پرویز مشرف کیخلاف خصوصی عدالت کی تشکیل کا اعلان کیا؟ حیرت انگیز انکشافات سامنے آگئے

datetime 18  دسمبر‬‮  2019 |

اسلام آباد (مانیٹرنمگ ڈیسک)افتخار محمد چوہدری نے بطور چیف جسٹس آف پاکستان 31 جولائی 2009 کو فل کورٹ کی سربراہی کرتے ہوئے رولنگ دی تھی کہ مشرف نے 3 نومبر 2007 کو ایمرجنسی نافذ کرکے آئین کی خلاف ورزی کی تھی اور ان پر سنگین غداری کا مقدمہ چلایا جائے۔روزنامہ جنگ میں شائع رپورٹ کے مطابق ناصرف یہ فیصلہ دیا گیا بلکہ بعد میں یہ بھی کہا گیا کہ اس فیصلے پر

من و عن عملدرآمد کیا جائے۔ پیپلز پارٹی کی حکومت نے کامیابی سے اس فیصلے کے نفاذ سے اپنے پاؤں کھینچ لیے اور مشرف کے خلاف سنگین غداری کی شکایت دائر نہیں کی۔تاہم پیپلز پارٹی نے خصوصی عدالت کی جانب سے سابق آمر پر سزائے موت کے نفاذ کا خیرمقدم کیا۔ 2013 میں نواز شریف کی حکومت کے چند ہی روز بعد چیف جسٹس نے حکومت پر زور دینا شروع کیا کہ فیصلے پر عملدرآمد کراتے ہوئے وہ سنگین غداری کے الزام میں مشرف کا ٹرائل شروع کروائے۔ تاہم بظاہر وہ ہچکچاہٹ کا شکار تھی جیسا کہ وہ کوئی بحران پیدا نہیں کرنا چاہتی تھی کیونکہ اس کی نئی مدت شروع ہی ہوئی تھی۔افتخار چوہدری نے عملدرآمدی کارروائیوں کا آغاز کیا اور ایک موقع پر آخرکار دھمکی دی کہ وہ عدالتی ہدایت کی مسلسل حکم عدولی پر نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کا عمل شروع کریں گے۔ آخرکار وزیر اعظم کے پاس کوئی دوسرا راستہ نہیں بچا اور مشرف کا ٹرائل شروع کرنا پڑا۔ وزیر اعظم نے اسمبلی میں آکر خصوصی عدالت کی تشکیل کا اعلان کیا۔مشرف کے خلاف ٹرائل شروع ہوگیا۔ یوں مشرف کو مجرم قرار دلوانے کے اہم کرداروں میں سے ایک نواز شریف تھے جس کے باعث انہیں بھاری قیمت ادا کرنا پڑی۔ اس سے قبل اکتوبر 1999 میں اسی آمر نے انہیں مارشل لاء لگا کر معزول کردیا تھا اور انہیں سعودی عرب جلاوطن کردیا تھا۔ایک چیف جسٹس (افتخار چوہدری)،

ایک وزیر اعظم (نواز شریف) اور ایک وکیل (اکرم شیخ) کے علاوہ خصوصی عدالتوں کے دو جج یعنی پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ اور لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم جنہوں نے مشرف کو سنگین غداری کا مرتکب قرار دیا، انہوں نے نہایت جرات مندانہ فیصلہ دیا جس سے ناصرف پاکستان بلکہ بیرون ملک بھی ارتعاش پیدا ہوگیا ہے۔ایسا پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ

آئین میں آرٹیکل 6 کی شمولیت سے اعلیٰ دستاویز کی خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف ہائی ٹرائل کیس شروع ہوا اور اسے مجرم قرار دیا گیا۔ تیسرا نڈر کردار ایڈوکیٹ اکرم شیخ کا ہے جنہوں نے خصوصی پراسیکیوٹر کی حیثیت سے کام کیا جن کی تقرری وفاقی حکومت نے کی تھی۔خصوصی عدالت میں بھرپور قوت سے اس کیس کی کارروائی کیلئے انہیں بہت سے مصائب اور نقصانات کو جھیلنا پڑا۔

یہ ان کی پیشہ وارانہ کوششوں کا نتیجہ ہے کہ مشرف کو سزا سنائی گئی۔ یہ فیصلہ شدید علیل سابق حکمران کیلئے کسی دھماکا خیز خبر سے کم نہیں۔ خصوصی ٹریبونل نے نئی تاریخ رقم کردی ہے۔مشرف کے پاس سپریم کورٹ سے رجوع کا حق ہے جو وہ استعمال کرنے والے ہیں۔ تاہم سوال ایک مفرور کے حقوق کے بارے میں اٹھے گا کیونکہ عام طور پر یہ دلیل دی جاتی ہے کہ ایسے ملزم کو ان حقوق سے محروم کردیا جاتا ہے جو عام طور پر دیگر کیلئے دستیاب ہوتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم


یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…