ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

مولانا فضل الرحمن کو گرفتار کرنے کی تیاریاں ،آزادی مارچ روکنے کیلئےبڑے فیصلے کرلئے گئے

datetime 14  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آئی این پی) وفاقی حکومت نے جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی کی تیاری شروع کردی۔حکومت نے وزیراعلیٰ، گورنر، وزیر قانون، وزرا اور اتحادیوں سے تجاویز طلب کرلیں۔

گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سمیت دیگر رہنماؤں کا حزب اختلاف جماعتوں سے جلد رابطے کا امکان ہے۔حکومت نے اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کو بھی بیک ڈور ڈپلومیسی کا ٹاسک دے دیا ہے۔ سربراہ جے یو آئی ایف مولانا فضل الرحمن کی ممکنہ گرفتاری بھی زیر غور ہے۔ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمن ، بھائیوں اور قریبی ساتھیوں کے پرانے کیسز بھی کھولنے کا امکان ہے حکومتی وزیر ڈیرہ اسماعیل خان میں زمینوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ کو نیب سے تحقیقات کروانے کا عندیہ دے چکے ہیں جے یو آئی (ف) کے سربراہ کو پنجاب کے کن کن مدارس سے مدد مل سکتی ہے، وفاق نے اس حوالے سے بھی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔مولانا فضل الرحمن کا ساتھ دینے والی سیاسی جماعتوں کے کارکنوں اور رہنماں کی فہرستیں بھی وفاق نے طلب کرلی ہیں۔ ذرائع کے مطابق حکومت کی پہلی ترجیح میں آزادی مارچ کو بیک ڈور کے ذریعے ناکام بنانا شامل ہے۔ اسپیکر چوہدری پرویز الٰہی، گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سمیت دیگر رہنماؤں کا حزب اختلاف جماعتوں سے جلد رابطے کا امکان ہے حکومت نے اتحادی جماعتوں کے رہنماں کو بھی بیک ڈور ڈپلومیسی کا ٹاسک دیدیا ہے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…