پاکستان کے سخت ردعمل نے بھارت کی عقل ٹھکانے لگا دی، سفارتی تعلقات بحال رکھنے کیلئے منتیں ترلے

8  اگست‬‮  2019

اسلام آباد (مانیٹرنگ  ڈیسک)کشمیر معاملے پر ہٹ دھرمی دکھانے پر پاکستان نے بھارت کے خلاف سخت مؤقف اپنایا تو بھارت کے ہوش ٹھکانے آگئے ۔میڈیا رپورٹس کےمطابق بھارت کا کہنا ہے کہ پاکستان فیصلے پر نظر ثانی کرے تاکہ نارمل سفارتی تعلقات بحال رہیں۔ بھارت نے مؤقف اپنایا کہ پاکستان سفارتی تعلقات محدود کرنے سے متعلق اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔

پاکستان دو طرفہ تعلقات کو دنیا کے سامنے الارمنگ بنا کر پیش کرنا چاہتا ہے۔یاد رہے کہ پاکستان نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت تبدیل کرنے کے اقدام پر بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ کو پاکستان چھوڑنے کا حکم دے دیاہے۔پاکستانی ہائی کمشنر بھی بھارت نہیں جائیں گے، پاک بھارت تعلقات ڈپٹی ہائی کمشنر تک محدود کردیئے گئے۔ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ کو پاکستان چھوڑنے کا حکم دے دیا، بھارتی ہائی کمشنر کو نکالنے سے متعلق بھارت کو آگاہ کردیا ہے، پاکستانی ہائی کمشنر بھی بھارت نہیں جائیں گے۔جب کہ پاکستان کے بھارت میں تعینات نئے ہائی کمشنر کو نئی دلی نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے، پاکستان کے نئے ہائی کمشنر امین الحق کو 16 اگست کو بھارت جانا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اوربھارت کے درمیان ہائی کمشنر کی واپسی سے ہائی کمیشن کے اختیارات کومحدود کردیاجائے گا، البتہ و اہگہ بارڈر کو مکمل طور پر بند نہیں کیاجائے گا، واہگہ بارڈر پر پیدل کراس کرنے والے دونوں ممالک کے شہریوں کو اجازت ہوگی جب پاکستان اوربھارت کے درمیان دوستی بس بدستور چلتی رہے گی۔ذرائع کے مطابق پاکستان نے بھارت کے ساتھ تمام جاری منصوبوں اور معاہدوں کو معطل کردیا ہے جس کے بعد کرتارپورراہداری منصوبہ کھٹائی میں پڑ گیا ہے۔

کرتاپور راہداری منصوبہ کارواں سال اکتوبر میں سنگ بنیادرکھاجاناتھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان فضائی حدود کے استعمال سے متعلق حالات کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے فیصلہ کیاجائے گا۔واضح رہے کہ بھارت کے متنازع اقدام پر پاکستان نے بھارت سے دو طرفہ تجارت معطل اور سفارتی تعلقات محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ہمارے سفیر اب نئی دلی میں نہیں ہوں گے اور بھارت کے سفیر کو ملک واپس جانا ہوگا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…