جمعہ‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2026 

گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، ایئرپورٹس اتھارٹی نے الرٹ جاری کر دیا

datetime 17  جون‬‮  2026 |

کراچی(این این آئی)شہر میں گرد آلود ہوائوں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کے پیش نظر پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی(پی اے اے )نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سمیت متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی میں غیر مستحکم موسمی صورتحال کی پیش گوئی کے بعد تمام آپریشنل شعبوں کو ضروری احتیاطی اقدامات یقینی بنانے کا حکم دیا گیا ہے۔اتھارٹی نے ہدایت کی ہے کہ ایپرن اور ٹارمک پر موجود فکس ونگ اور روٹری ونگ طیاروں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے، جبکہ ڈھیلے آلات اور سامان کو بھی محفوظ بنایا جائے تاکہ تیز ہواں کے باعث کسی قسم کے نقصان سے بچا جا سکے۔حکام نے برقی تنصیبات، کیبلز، ایئر فیلڈ لائٹس اور دیگر اہم سہولیات کی مکمل جانچ اور فعالیت یقینی بنانے کی ہدایت دی ہے۔ اس کے علاوہ فالو می گاڑیوں اور دیگر آپریشنل آلات کو ہر وقت تیار رکھنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔

ترجمان پی اے اے کے مطابق تمام ایئر لائنز، گرانڈ ہینڈلنگ سروسز اور متعلقہ اداروں کو موسمی صورتحال پر مسلسل نظر رکھنے اور محفوظ فضائی آپریشنز کے لیے مکمل تیاری برقرار رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کا کہنا ہے کہ مسافروں کی حفاظت اور پروازوں کے بلا تعطل آپریشن کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں، جبکہ موسم کی صورتحال کے مطابق مزید ہدایات بھی جاری کی جا سکتی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…