اسلام آباد(آئی این پی)سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کو سعودی عرب اور ایک اور عرب ملک کی طرف سے لاکھوں ملین ڈالرز کی رقم اس وقت دی تھی جب وہ اقتدار میں تھے اور اس حوالے سے اہم حکومتی اداروں کے پاس تمام تفصیلات موجود ہیں۔ گزشتہ دنوں میڈیا کی رپورٹس میں یہ انکشاف کیا گیا تھا کہ پرویز مشرف نے سعودی عرب کے مرحوم بادشاہ شاہ عبداللہ اور ایک اور عرب ملک کی طرف سے بھاری رقوم لینے کا اعتراف کیا تھا تاہم انہوں نے 2013ء میں جب الیکشن لڑا تھا تو اس وقت اپنے غیر ملکی اکاؤنٹس کا کوئی ذکر نہیں کیا تھا۔ پرویز مشرف کے ابوظہبی کے یونین نیشنل بنک میں اپنے علاوہ اہلیہ کے بھی اکاؤنٹس موجود ہیں جن میں غیر ملکی کرنسی موجود ہے۔ حکومتی اداروں کے پاس جو تفصیلات موجود ہیں اس کے مطابق پرویز مشرف کے پاس ار بوں روپے موجود ہونے کے باوجود انہوں نے اس رقم پر کبھی ٹیکس ادا نہیں ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف کو یہ رقوم اس وقت دی گئی تھیں جب وہ اقتدار میں تھے۔