اسلام آباد(ایکسکلوژو رپورٹ) نجی ٹی وی پروگرام میں سابق صدر و سابق آرمی چیف جنرل (ر) پرویز مشرف نے حیران کن انکشافات کر دیئے۔ تفصیل کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر نے کہا کہ میرے ذرائع آمدن اور اثاثہ جات بارے سوالات اٹھائے جاتے رہے ہیں، میرے پاس کچھ بھی نہیں ہے۔ پرویز مشرف نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدارت کے بعد میرے لیکچرز کا دور شروع ہو گیا، حالانکہ یہ بتانے والی بات نہیں لیکن مجھے بتانا پڑ رہا ہے۔ میں لیکچرز دیتا ہوں اور میرے لیکچرز کی ایوریج فیس 1 لاکھ سے ڈیڑھ لاکھ ڈالرز تک ہے۔ پرویز مشرف نے انکشاف کیا کہ میں سب سے زیادہ فیسز جو لیتا ہوں وہ بھارت سے لیتا ہوں۔ وہاں لیکچرز دینے کے میں دو لاکھ ڈالرز تک لیتا ہوں۔ سابق صدر مشرف نے نجی ٹی وی پروگرام میں انکشاف کیا کہ بھارت میں جب بھی جاتا ہوں وہاں فیس سب سے زیادہ ڈیمانڈ کرتا ہوں اور میں چینلز سے بھی خرچہ 5 سے 10 ہزار ڈالرز تک لے لیتا ہوں۔