جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

یہ وظیفہ کریں اور خلوص نیت سے اللہ پاک سے مانگیں ،انشاء اللہ ہر جائز حاجت پوری ہو گی

datetime 24  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )تمام پریشانیوں کے حل کا وظیفہ ، یہ عمل بہت مجرب ہے اس کے پڑھنے سے بلائے دور ہوتی ہے بلکہ حاجات بھی پوری ہوتی ہے اور ساتھ میں اللہ تعالی کی محبت اور شفقت بھی نصیب ہوتی ہے۔عمل کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ آپ کسی بھی مہینے کا نیا چاند دیکھنے کے پہلے جمعے سے مستقل سات دن تک کرنا ہے یہ بہت ہی مختصر

سا عمل ہے اس کے لیے آپ دن یا رات میں ایک وقت اور ایک جگہ مقرر کر لے اور پابندی کے ساتھ اللہ کے ان ناموں کا وظیفہ پڑھیں۔اس عمل سے انشاءاللہ آپ کی زندگی کی تمام پریشانیاں دور ہو جائے گی اور آپ کی حاجات بھی پوری ہو گیجمعہ کے دن اللہ کے دو نام یا اللہ ، یا ھو آپ نے ایک ہزار مربتہ پڑھنے ہیں اور ہفتے کے دن یا رحمن اور یا رحیم ایک ہزار مرتبہ پڑھیں اتوار کے دن یا واحد اور یا احد ایک ہزار مرتبہ پڑھیں پیر کے دن یاصمد اور یاوتر ایک ہزار مرتبہ پڑھیں۔منگل کے دن یاحی یاقیوم ایک ہزار مرتبہ پڑھیں بدھ کے دن یا حنان اور یامنان ایک ہزار مرتبہ پڑھیں جمعرات کے دن یاذالجلال والاکرام ایک ہزار مرتبہ پڑھیں اس کے بعد جمعہ کے دن یہ دعا کریں اے اللہ میں آپ سے درخواست کرتا ہوں ان عظیم اور مبارک ناموں کے واسطے سے کہ آپ رحمت بھیجے حضرت محمدٌ اور آپٌ کی آل پر اور مجھے شامل کرلے اپنے نیک بندوں میں اور مجھے یقین ی دولت نصیب فرما اور مصیبتوں اور آخرت کے عذاب سے بچا۔ عائشہ

رضی اللہ عنھاسے روایت ہے وہ کہتی ہیں :اے اللہ !میں تجھے اللہ کے نام سے پکارتی ہوں ، رحمٰن کے نام سے پکارتی ہوں ، براور رحیم کے نام سے پکارتی ہوں تیرے تمام اسماء حسنٰی کے ساتھ پکارتی ہوں۔جو مجھے معلوم ہوں اور جو معلوم نہ ہوں سارے گناھوں کی مغفرت فرمادے

اور مجھ پر رحم فرما ،تو رسول اللہ ﷺنے فرمایا،وہ اسم اعظم انہی اسماء میں ہے جس کے ساتھ تو نے دعا کی ،عائشہ رضی اللہ عنھا سے مرفوعا روایت ہے کہ جب بندہ کہتا ہے یا رب ،یارب تو اللہ فرماتا ہے لبیک مرے بندے مانگ،ملے گا ۔ابو امامہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ

رسول اللہ ﷺنے فرمایا: اسم اعظم تین سورتوں میں ہے :سورۃ بقرہ ،سورۃ آل عمران او رطہٰ۔ قاسم کہتے ہیں :جب میں نے ان سورتوں میں تلاش کیا تو وہ الحیُ القیوم ہے۔سعد بن ابی وقاص روایت کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺنے فرمایا : مچھلی والے یونس علیہ السلام کی دعا جو انہوں نے مچھلی کے پیٹ میں کی تھی یہ ہے: الہی !تیرے سوا کوئی معبود نہیں ،تو پاک ہے ،بے شک میں ظالموں میں سے ہو گیا جو مسلمان اس دعا کے ساتھ کوئی بھی چیز مانگے گا او اللہ تعالی اس کی دعا قبول فرمائیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…