اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )ایسی تسبیح جورات کو بارہ بجے یا پھر ایک بجے آپ اس کو پڑھ لیں تو آپ کو اتنا پیسہ ملے گا کہ آپ کی نسلیں بھی اس کو ختم نہیں کر پائیں گی ۔تھوڑے سے وقت کی تسبیح سے آپ کے گھر میں ایک روحانیت قائم ہوگی گھر کے لڑائی جھگڑے و اختلافات ہمیشہ کے لئے ختم ہوجائیں گے۔ کیونکہ یہ وہ مبارک وقت ہے اس وقت میں اللہ کریم
بھی کثرت کے ساتھ دعائیں قبول کرتے ہیں فریادیوں کی فریاد کو سنتے ہیں۔حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا جب رات کا تہائی حصہ باقی رہ جاتا ہے تو ہمارا رب بزرگ و برتر پہلے آسمان پر اترتا ہے اور پھر فرماتا ہے ہے کوئی میرے حضور دعا کرنے والا کہ میں اس کی دعا قبول کروں ہے کوئی سوال کرنے والا کہ میں اس کا سوال پورا کروں ہے کوئی بخشش چاہنے والا کہ میں اسے بخش دوںرات کا یہ وقت اپنے ماضی کی زندگی کا محاسبہ کرنے اور اپنے کئے ہوئے گناہوں پر ندامت کا بہترین وقت ہوتا ہے اس وقت انسان کی یاد داشت کی صلاحیت اپنے عروج پر ہوتی ہے جدید سائنسی تحقیق یہ بتاتی ہے کہ نیند لینے کے بعد انسان کی یادداشت کی صلاحیت میں اضافہ ہوتا ہے۔اس لحاط سے رات کی آخری گھڑیوں میں جب بندہ نیند سے بیدار ہوکر اللہ کو یاد کرتا ہے اس کا ذکر و عبادت کرتا ہے تو دعا کے دوران اپنی ماضی کی کوتاہیوں کو رات کی خاموشی میں باآسانی یا د کرسکتا ہے ان پر ندامت کے آنسو بہا کر اللہ کے
حضور گڑگڑا کر معافی مانگ سکتا ہے آئندہ کے لئے اپنے گناہوں سے صدق دل سے توبہ کرسکتا ہے اس وقت میں انسان اپنے دکھوں کو بہتر انداز میں اللہ کو بیان کرسکتا ہےاپنے دل کے دکھڑے اللہ کو بہترین انداز سے سنا سکتا ہے کیونکہ دن کو انسان کسی نہ کسی شرم کی وجہ سے مسجد
میں اللہ سے فریاد نہیں کرسکتا اس کے حضور کھل کررو نہیں سکتا لیکن رات کی تنہائی میں جب وہ رب سے باتیں کرتا ہے تو اس کے اور رب کے درمیان اور کوئی حائل نہیں ہوتا اور وہ اپنے دکھڑے رب کے سامنے کھل کر بیان کرسکتا ہے۔اس وجہ سے یہ سب سے بہترین وقت ہے جب
انسان اپنے حالِ دل کو رب کے سامنے بیان کرسکتا ہے اور اپنی حاجات بھی پوری کرواسکتا ہے ۔رات ایک بجے وہ وقت ہوتا ہے جب سب سورہے ہوتے ہیں اس وقت اگر آپ جاگ رہے ہیں تو یہ تسبیح کر لیں جو اللہ کریم کو بہت پسند ہے اور اگر آپ سورہے تو اس وقت الارم لگا کر جاگ
جائیں اور اپنے رب کریم کو پکارنا شروع کر دیں اس وقت سو بار سبحان اللہ وبحمدہ سبحان العظیم کو اس طرح پڑھیںکہ آپ کی جو بھی حاجت ہو اس کو پڑھتے وقت اپنی حاجت کو اپنے ذہن میں رکھیں جیسے ہی سو بار پڑھ لیں۔ اس کے بعد تین بار درود شریف پڑھ لیں اور اپنی جو
حاجت ہو اللہ کے سامنے بیان کریں اللہ کو پکاریں آپ کے بچوں کی روزی کا مسئلہ ہے تو اپنے رب کے سامنے بیان کریں آپ کے رشتے کا مسئلہ ہےمیاں بیوی کی ناچاکی اور بات بات پر لڑائی جھگڑے ہوتے ہیں تو اس وقت اللہ کو پکاریں آپ دیکھیں گے انشاء اللہ آپ کا مسئلہ فوری طور پر حل ہوجائے گا یہ وہ کلمات ہیں جو اللہ کو بے حد پسند ہیں اس کو پڑھ کر جو بھی اللہ کے سامنے اپنی حاجات رکھی جاتی ہیں اللہ ان کو ضرور قبول کرتا ہے ۔