اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

وہ وقت جب مکہ میں رہنے والے عرب ٹیکسی ڈرائیور نے گالیاں دینی شروع کر دیں۔۔رقت آمیز واقعہ جسے پڑھ کر آپ آبدیدہ ہو جائینگے

datetime 22  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف اسلامی اسکالر اور مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل کا اپنے ایک بیان میں کہنا ہے بیت اللہ شریف کے پاس رہنا اور دور رہنا فرق نہیں ڈالتا۔ ایک شخص بیت اللہ کے پاس رہتے ملاوٹ کرتا ہے جبکہ ایک 5ہزار کلو میٹر دور رہ کر ملاوٹ کرتے باز نہیں آرہا، قریب یا دور رہنے سے بات نہیں بنتی بلکہ سوچ میں فرق لانے کی ضرورت ہے۔

مولانا نے اپنا ایک واقعہ سناتے ہوئے بتایا کہ پرانی بات ہےعمارتیں قریب ہوا کرتی تھیں، میں حرم سے نکلا بخاریوں جانے کیلئے وہاں بخاری بڑی تعداد میں آباد ہیں۔ سڑک کنارے ایک ٹیکسی مل گئی ، سفر شروع ہوا تو ٹیکسی ڈرائیور عرب تھا وہ ہر آگے آجانے والے کو گندی گندی گالیاں دیتا جس پر مجھے حیرت ہوئی ۔ حج کا موسم تھا اور ان دنوں بہت رش ہوتا ہے۔ ـٹیکسی ڈرائیور کو میرے حلئیے سے اطمینان تھا کہ یہ عربی نہیں جانتا ہو گاجبکہ مجھے سب پتہ چل رہا تھا کہ یہ کیا کہہ رہا ہے۔مجھے ٹیکسی ڈرائیور کے راہگیروں کے ساتھ روئیے پر بہت تکلیف ہوئی کہ یہ کیا کر رہا ہے۔ جب وہ ٹیکسی ڈرائیور حد سے تجاوز کرنے لگا تو میں نے سوچا چلو اس سے تھوڑی بات کرتا ہوں۔ میں نے اسے پہلے سلام کیا اور عربی زبان میں دو چارلفظ بولے تو ایک دم وہ ذرا سنبھل گیااور چپ ہو گیا۔ میں نے اس سے تھوڑی بات کی تو وہ ایک دم بولا کہ مجھ سے دین کی بات نہ کرو۔ مجھے تو دس سال ہو گئے ہیں میں نے بیت اللہ کی شکل نہیں دیکھی۔ اس کی اس بات پر میں سمجھا کہ یہ بدو ہے جو کہیں اور سے آکر یہاں محنت مزدوری کر رہا ہے۔میں نے اپنی سوچ کی تصدیق کیلئے اس سے پوچھا کہ کیا تم کہیں باہر سے آئے ہو سیزن کمانے کیلئے ۔ تو اس نے کہا کہ نہیں میں یہیں مکہ میں رہتا ہوں۔ میں نے استفسار کیا کہ مکہ میں رہتے ہو

اور دس سال سےبیت اللہ نہیں دیکھا تو اس نے کہا کہ ہاں دس سال سے بیت اللہ نہیں دیکھا۔مولانا کہتے ہیں کہ اس کے اس جواب کے بعد مجھے چپ لگ گئی اور گاڑی میں بالکل سناٹا چھا گیا۔پھر کچھ دیر بعد وہ بولا کہ کیوں پریشان ہو گئے ہو، پریشان نہ ہو، یہاں مکہ میں بڑی دنیا ایسی پڑی ہے جنہوں نے کئی کئی سال ہو گئے ہیں بیت اللہ کی شکل نہیں دیکھی۔مولانا طار ق جمیل نے واقعہ سنانے کے بعد کہا کہ بندہ جس سمت چلتا ہے اسے اسی طرف کی چیزیں سوجھتی ہیںاور جب بندہ کسی طرف سے کنارہ کشی اختیار کر لیتا ہے تو ادھر سے بھی تمام دروازے بند کر دئیے جاتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…