اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل نے ایک اجتماع سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت عیسیٰ ؑ کا گھر نہیں تھا، رات آئی تو درخت کے نیچے سو گئے۔ تیز بارش آ گئی تو کوئی جگہ نہیں ملی، پھر ایک غار پر نظر پڑی، وہاں جانے لگے تو وہاں شیر بیٹھا ہوا تھا۔ اسے
دیکھا تو باہر نکل آئے اور کہنے لگے کہ یا اللہ ! تو نے شیروں کو ٹھکانہ دیا لیکن مریم ؑ کے بیٹے کا تو ٹھکانہ ہی کوئی نہیں۔ اللہ تعالیٰ نے حضرت عیسیٰ ؑ کی بات سن کر فرمایا کہ عیسیٰؑ تیری اس آج کی رات کے بدلے میں جنت کی 400 حوروں سے تیری شادی کروں گا اور ایک ہزار سال تک تیرا ولیمہ کھلائوں گا۔