بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

’’زمین میلی نہیں ہوتی، بدن میلا نہیں ہوتا، محمد ﷺ کے دیوانوں کا کفن میلا نہیں ہوتا‘‘

datetime 28  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیـٹرنگ ڈیسک) ’’زمین ملی نہیں ہوتی، بدن میلا نہیں ہوتا، محمد ﷺ کے دیوانوں کا کفن میلا نہیں ہوتا‘‘۔بھارت میں 13ماہ بعد مولانارضا خان کی قبر کھولی گئی تو لوگ یہ دیکھ کر دنگ رہ گئے کہ مولانا کا جسم بالکل تروتازہ تھا جبکہ کفن پر بھی کوئی داغ نہ تھا جسے دیکھ کر کئی غیر مسلم مسلمان ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق ہندوستان کی ریاست اتر پردیش کی

حشمت نگر درگاہ میں مدفون مولانا رضا خان کے بیٹوں کے مطابق ان کے والد جن کی وفات ممبئی میں ہوئی تھی اور تدفین اتر پردیش کی درگاہ حشمت نگر میں 13ماہ قبل کی گئی تھی مسلسل ان کے خواب میں آکر کہتے رہے کہ ان کے جسم کو حشمت نگر درگاہ میں موجود ان کی قبرسے نکال کر سدھارت نگر ضلع کے ڈھوکم امیا گائوں میں ملنگ بابا کے مزارکے پاس دفن کر دیا جائے جس پر علما سے مشاورت کے بعد ان کے بیٹوں نے جب اپنے والد کی حشمت نگر درگاہ میں موجود قبر ان کے جسم کی منتقلی کیلئے کھولی تو وہاں موجود لوگ یہ دیکھ کر دنگ رہ گئے کہ مولانا رضا خان کا جسم بالکل صحیح سلامت تھا اور 13ماہ قبر میں گزرنے کے بعد بھی ان کے چہرے پر نور برس رہا تھا اور کفن تک کو مٹی نہ نہیں چھوا تھا۔قبر کشائی اور بعد ازاں مولانا رضا خان کے چہرے اور جسم کی قبر سے نکلنے کے بعد کی ویـڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے جسے دیکھ کر کئی غیر مسلم اسلام کی حقانیت اور اللہ کے وعدہ کو سچا دیکھ کر مسلمان ہو چکے ہیں۔ بھارتی میـڈیا بھی اس حوالے سے رپورٹنگ کر رہا ہے اور اسے نہایت ہی حیرت انگیز واقعہ قرار دے رہا ہے جبکہ ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے مسلمانوں کی ایک بڑی تعداد اسے اللہ تعالیٰ کے وعدے سے تعبیر کر رہے ہیں جس میں اللہ تعالیٰ نے مومنین سے عمل صالح اور تقویٰ اختیار کرنے پر وعدہ کر رکھا ہے کہ وہ انہیں قبر کی آزمائش اور آخرت کی سختیوں سے محفوظ رکھیں گے۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…